تازہ ترین

جنگ نہیں چاہتے مگر جھکیں گے نہیں، پڑوسی ممالک امریکا سے دوری اختیار کریں، ایران

جنگ نہیں چاہتے مگر جھکیں گے نہیں، پڑوسی ممالک امریکا سے دوری اختیار کریں، ایران

تہران :ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کے آگے جھکیں گے۔سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی اس وقت کوئی براہ راست بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ تنازعات کا مستقل اور پائیدار حل چاہتا ہے، تاہم تہران جنگ کے مکمل خاتمے اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام امن کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے تاہم یہ پیغامات مذاکرات کے مترادف نہیں ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image