اسلام آباد۔ (اے پی پی):مختلف مکاتب فکر کے مذہبی علماء نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقائی کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر اتحاد ہم آہنگی اور یکجہتی کو برقرار رکھے اورسوشل میڈیا پر بڑھائے جانے والے فرقہ وارانہ انتشار اور تقسیم کرنے والے عناصر کو مسترد کرے۔جمعہ کو منائے جانے والے یوم القدس کے موقع پر علماء نے فلسطین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا اور اسرائیلی قبضے، غزہ میں مظالم اور مسجد الاقصیٰ پر پابندیوں کی شدید مذمت کی۔اس دن یوم تحفظ حرمین شریفین، یوم القدس اور یوم الاقصیٰ جیسے موضوعات کے تحت تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مساجد میں اتحاد کے حق میں اور ظلم کے خلاف خصوصی خطبات دینے گئے ہیں۔
پاکستان علماء کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان-ایران بھائی چارےکو اجاگر کیا اور امت کو تقسیم کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور مسلم مقدس مقامات کی حفاظت پر زور دیا۔طاہر اشرفی نے پاکستانی قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ-اسرائیل کی ایران پر جاری فوجی کارروائیوں کے بعد تیزی سے تبدیل ہونے والی علاقائی صورتحال میں متحد رہیں۔
انہوں نے مسلم دنیا کو ایران پر حملوں پر گہرے دکھ میں مبتلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک کارروائیوں میں 1,000 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین، بچے اور طلبہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔طاہر اشرفی نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی جو ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہوئی ہے۔انہوں نے مرحوم سپریم لیڈر کے اتحاد اور یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے پاکستانی مذہبی علماء نے بھی مسلم امہ میں ہم آہنگی اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔طاہر اشرفی نے تقسیم کرنے والے عناصر کو خبردار کیاخاص طور پر وہ جو بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر کام کر کے پاکستان میں بدامنی اور فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزارت داخلہ سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
اپنے بیان میں علامہ عارف حسین واحدی نے خلیجی ریاستوں اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم ممالک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کو سمجھیں۔ انہوں نے خلیجی ممالک کا اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دینے اور ایران کا خلیجی ممالک پر حملوں سے دور رہنے جیسے مثبت اقدامات کا ذکر کیا ۔غزہ میں اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے علماء نے پوری اسلامی دنیا اور عالمی برادری سے اس مسئلے پر توجہ دینے کی اپیل کی۔نمایاں علماء اور رہنماؤں میں علامہ عارف واحدی، علامہ اشفاق واحدی، مولانا نعمان ہاشر، مولانا قاسم قاسمی، مولانا ابو بکر، مولانا افضل شاہ اور مولانا شہباز احمد نےیوم القدس پر علماء نے قومی اتحاد، ایران اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز شیعہ عالم علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور اس کے ادارے قوم کے جذبات، احساسات اور موجودہ چیلنجوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں اور ہم اپنے گھریلو مسائل اور سرحدوں پر خطرات سے بھی مکمل طور پر باخبر ہیں۔انہوں نے شیعہ پیروکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے نظریاتی مخالفین کا مقابلہ جلدبازی کی بجائے دانشمندی اور عقل کریں۔شہنشاہ نقوی نے زور دیا کہ کوئی بھی ہمارے اپنے قومی اثاثوں اور اداروں کو نقصان نہ پہنچائے یا خطرے میں نہ ڈالے۔

Leave feedback about this