تازہ ترین دنیا

کیا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہلاک ہو گئے؟ ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کیا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہلاک ہو گئے؟ ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ایران کے ایک خبر رساں ادارے نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹ شائع کی ہے، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز نے ایک مضمون میں کہا کہ حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کی نئی ویڈیوز سامنے نہ آنے، ان کی رہائش گاہ کے اردگرد سکیورٹی سخت ہونے اور بعض سفارتی ملاقاتوں کے ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے نیتن یاہو کے ممکنہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے بھائی کی ہلاکت ہوئی۔ تاہم تسنیم نیوز نے خود بھی تسلیم کیا کہ اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق یا تردید موجود نہیں۔

دوسری جانب دستیاب معلومات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے 7 مارچ کو ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا جبکہ اسرائیلی حکام کے مطابق وہ 6 مارچ کو بیرشیبا میں ایک حملے کے مقام کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے اس سے قبل بھی ایسے دعوؤں کو "جعلی خبریں” قرار دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں اکثر نامکمل معلومات یا افواہوں کو بنیاد بنا کر سازشی نظریات پھیلائے جاتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image