دنیا

جنگ کا آٹھواں روز: ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان

خلیجی میڈیا کے مطابق تہران کے مغربی حصے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، تہران کے آزادی ٹاور کے قریب بمباری سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دیئے۔

امریکی اور اسرائیلی فوج نے مہر آباد ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل اور امریکی بمباری سے ایران میں شہید افراد کی تعداد 1332 ہوگئی، شہدا میں 198 خواتین، طبی عملے کے 8 ارکان بھی شامل ہیں، ایران نے اردون میں تھاڈ ڈیفنس سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا۔

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک کوئی دوسرا ملک حملہ نہیں کرتا، ہم بھی حملہ نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر نے حملے کرنے پر پڑوسی ممالک سے معذرت بھی کی۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

مسعود پزشکیان نے دوٹوک کہا کہ ایران امریکا اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لے جانا پڑے گا۔

اس سے پہلے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تصدیق کی کہ کچھ دوست ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے یہی کہا ہے کہ جنہوں نے حملہ کیا ہے ان سے بات کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ایران بلاشرط ہتھیار نہیں ڈال دیتا۔

لبنانی شہرالقوزح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے3 اہلکار زخمی ہوگئے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امن فورس کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image