عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت مل جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اس فیصلے کا مقصد عید کی خوشیوں میں ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔
پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تیاریوں کے لیے 16 مارچ کو ہی ادا کر دی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں اسی تاریخ (16 مارچ) کو کر دی جائیں گی تاکہ ریٹائرڈ افراد کو بھی کسی مالی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمین کو اس ماہ کے شروع میں پہلے ہی فروری کی تنخواہ مل چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مارچ کے مہینے میں انہیں دو بار ادائیگیاں وصول ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے کہا ہے کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، جس کا مطلب ہے کہ رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے۔
قوی امکان ہے کہ چاند 20 مارچ کو نظر آئے گا اور عید الفطر 21 مارچ (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave feedback about this