ایرانی سرکاری ٹی وی پر اس وقت ایک نہایت جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جب ایک نیوز اینکر نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر سناتے ہوئے خود کو قابو میں نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔
لائیو نشریات کے دوران اینکر نے روتے ہوئے اعلان کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ خبر پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا’’اللہ اکبر، اللہ اکبر، انتہائی دکھ کے ساتھ ایران کی قوم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ عظیم آیت اللہ علی خامنہ ای، رہبرِ انقلاب اسلامی، آج امریکا اور صہیونی حکومت کے مشترکہ مجرمانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔‘‘
یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے اینکر کی آواز بھر آئی اور وہ آنسو نہ روک سکے۔ اسٹوڈیو میں موجود دیگر افراد کی سسکیوں اور رونے کی آوازیں بھی پس منظر میں سنائی دیتی رہیں، جبکہ اسکرین کے اوپری حصے میں ایرانی پرچم نمایاں تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق 86 سالہ سپریم لیڈر اپنے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں اپنی بیٹی اور داماد کے ہمراہ شہید ہوئے۔ سرکاری اعلان کے مطابق ملک بھر میں 40 روزہ سوگ منایا جائے گا۔
یہ منظر نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں دیکھنے والوں کے لیے انتہائی دردناک اور جذباتی لمحہ ثابت ہوا۔

Leave feedback about this