پاکستان تازہ ترین

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،95گرفتار، اب بچنا مشکل

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،95گرفتار، اب بچنا مشکل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا زون سے لے کر راولپنڈی، مری، چکوال، جہلم اور اٹک تک ریاستی رٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے بیک وقت مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔

کارروائیوں کے دوران رہائشی علاقوں، بازاروں، بیسز اور حساس مقامات پر مرحلہ وار اسکریننگ کی گئی، اور مجموعی طور پر 580 سے زائد اہلکار بشمول پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ، ڈولفن، سی ٹی ڈی، رینجرز اور انٹیلیجنس ادارے تعینات کیے گئے۔

اس آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی ویزہ اسٹیٹس، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ اور ہولڈنگ سنٹرز کی طرف مرحلہ وار منتقلی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 95 غیر قانونی افغان شہری گرفتار کیے گئے، جبکہ دیگر مشتبہ افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں، منشیات و اسلحہ برآمدگی اور کرایہ داری قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ریاستی موقف کے مطابق پاکستان میں قیام صرف قانونی بنیادوں پر ممکن ہے، اور غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف مرحلہ وار اور بال امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق:
اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا زون میں 243 گھروں، 14 ہاسٹلز، 15 ہوٹلز، 89 گاڑیوں، 127 موٹر سائیکلوں اور 578 افراد کی جانچ کی گئی، 7 مشتبہ افراد تھانہ منتقل، ایک بغیر دستاویز موٹر سائیکل ضبط۔

راولپنڈی کے نیو ٹاؤن، ڈھوک بابو عرفان، ڈبل روڈ، پنڈورہ اور فیض آباد میں 180 گھروں، 65 دکانوں، 2 ہاسٹلز، 55 گاڑیوں اور 75 موٹر سائیکلوں کی جانچ، 40 افغان شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج، تمام کو افغان ہولڈنگ سینٹر دھوک سیداں منتقل کیا گیا۔

مری، چکوال، جہلم اور اٹک میں بھی متعدد گھروں، دکانوں اور افراد کی اسکریننگ مکمل کی گئی، اور غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاریوں اور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاستی تیاری اور نفاذی کارروائیاں بیک وقت جاری رہیں گی اور غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف اقدامات میں تسلسل برقرار رہے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image