پاکستان تازہ ترین

ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت قرض کی حد ایک کروڑ تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اقتصادی ترقی اور ہاؤسنگ کے منصوبوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کی سمری منظور کرلی گئی اور کم لاگت کے گھروں کے لیے قرض کی حد 1 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی۔

اجلاس میں سستی ہاؤسنگ اسکیم کے تمام صارفین کے لیے یکساں 5 فیصد سود کی شرح کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا پہلے سے جاری شدہ قرضوں کو بھی 5 فیصد ریٹ پر منتقل کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھر کول ریل لنک کے لیے 6.6 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منطوری دی، جس سے مقامی کوئلے کی پاور پلانٹس تک ترسیل آسان ہوگی جبکہ بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے 7.8 ملین روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی.

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق یہ اقدامات ملکی اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہیں اور بجلی کی پیداوار اور ہاؤسنگ سیکٹر میں بہتری لائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image