پاکستان تازہ ترین

ایران کا جوابی حملہ: اسرائیل سمیت ریاض، دبئی، بحرین، کویت، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر حملے

ایران کا جوابی حملہ: اسرائیل سمیت ریاض، دبئی، بحرین، کویت، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر حملے

تہران :ایران نے قطر میں العدید ائیربیس اور کویت میں السلیم ائیربیس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہے۔

یو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان شروع ہونے والی کشیدگی نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بیایا جا رہا ہے۔ ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی دھماکے سنے گئے۔ دبئی کے علاقے مارینا میں بھی دھماکا سناگیا۔

خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراقی ہم منصب سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنادفاع جاری رکھےگا، ایران ردعمل میں خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائےگا۔

دوسری جانب سربراہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ایران نے تمہیں وارننگ دی، اب جو آگے ہوگا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے جواب میں ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

یمن کے حوثیوں کا اسرائیل اور سمندری راستے پر جہازوں پر حملہ

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل اور سمندری راستے پر جہازوں پر حملے شروع کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی اور کویت میں بھی زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی افواج نے ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا، کویت کے مختلف علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جارہے ہے۔

قطر میں قائم العديد امریکی اڈہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا

طر میں قائم العديد امریکی اڈہ زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا اور امریکی اڈے کے قریب ایمرجنسی سائرن بجنا شروع ہو گئے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے قطری حکام نے شہریوں کو فوجی مقامات سے دور رہنےکی ہدایت کی ہے۔ قطری حکومت نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے موبائل فون الرٹ جاری کر دیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ قطری میزائل دفاعی نظام نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

ایران کا بحرین میں امریکی بیس پر میزائل حملہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما میں دھماکےسنےگئے، دھماکوں کے بعد بحرین میں خطرےکےسائرن بجادیےگئے۔

بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے شہری فوری طور پر قریب ترین محفوظ مقام پرچلے جائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بحرین میں امریکی بیس کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہے بحرین میں امریکی بحری بیس کے علاقے جفیر سے دھواں اٹھتا دکھائی دےرہاہے۔

بحرین میں امریکی بحری بیڑہ موجود ہے اور بحرین نے ملک میں حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے بحرین نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔

امریکا نے ایران کے خلاف آپریشن کو EPIC FURY کا نام دیدیا

امریکی وزارت جنگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے ایران کے خلاف آپریشن کو Epic Fury کا نام دیا گیا ہے۔

اسرائیل کیخلاف میزائل ڈرون حملوں کی پہلی لہرلانچ کردی ہے: ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میزائل ڈرون حملوں کی پہلی لہرلانچ کردی ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگی طیارے اور میزائل عراق کی فضائی حدود میں دیکھے گئے۔

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر تقریباً 75 میزائلوں سے حملہ کیاگیا۔

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ

امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد اب ایران کی جانب سےبھی اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہےکہ ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے، خطرے سے نمٹنےکے لیے دفاعی نظام آپریٹ کررہے ہیں۔


اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایرانی میزائل اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب داغے گئے۔

اسرائیلی حکام کی ایرانی حملے کے بعد شہریوں کو شیلٹرز میں جانےکی ہدایت کردی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image