شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر رجسٹریشن کی سہولت قراہم کردی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے ایک اہم اور رعایتی طریقہ کار وضع کر دیا ہے. جس کی منظوری نادرا اتھارٹی بورڈ نے بھی دے دی ہے۔اس نئی سہولت کے تحت اب شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی مشروط طور پر اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے. نادرا آرڈیننس اور قواعد و ضوابط کے تحت دی گئی یہ سہولت پہلی بار رجسٹریشن کروانے والے افراد کے لیے 31 دسمبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔ اس دوران درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق متبادل ذرائع سے کی جائے گی۔
18 سال یا اس سے زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے لیے نکاح نامہ ہونا ضروری ہے، جبکہ ان کے شوہر یا والدین کا شناختی کارڈ بنا ہونا اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔ غیر شادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔
24 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد درخواست گزار کے والدین یا کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، جبکہ والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔اگر والدین اور شوہر دونوں فوت ہو چکے ہوں .لیکن ان کا ریکارڈ نادرا میں موجود ہو، تو بائیومیٹرک تصدیق میں چھوٹ مل سکے. نادرا کے مطابق پہلی بار نان اسمارٹ کارڈ (سادہ شناختی کارڈ) بغیر کسی فیس کے جاری کیا جائے گا.تاہم شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کریں کیونکہ ایک بار کارڈ بننے کے بعد ولدیت، تاریخِ پیدائش اور جائے پیدائش میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave feedback about this