موسم

بادل برسیں گے یا سورج چمکے گا؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی

بادل برسیں گے یا سورج چمکے گا؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی اور موسم خشک رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اسی طرح سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں بارش کی کوئی خاص پیشگوئی نہیں کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد موسم برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سرد اور خشک موسم کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی بڑا سسٹم داخل ہونے کا امکان نہیں، جس کے باعث سرد اور خشک موسم برقرار رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image