سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو جبکہ اسٹیٹ بینک کی طرف سےگورنر جمیل احمد نے دستخط کئے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے، کہا معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کومزید تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔ ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں یکدم بڑی کمی کا خطرہ ٹل گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو رواں ماہ ہی یو اے ای کو ساڑھے 3 ارب ڈالر ادائیگی کرنی ہے۔ یو اے ای نے اپنے ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ پاکستان نے رواں ماہ ہی یوروبانڈ میچیورٹی کی مد میں بھی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ادا کئے تھے۔

Leave feedback about this