اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this