موسم

بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق 16 فروری سے ملک کے جنوبی حصوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

16 اور 17 فروری کو وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی، خضدار، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، مستونگ، بارکھان، موسیٰ خیل اور قلات میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آواران، گوادر، اورماڑہ، پسنی اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 17 فروری کو کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور خیرپور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور زراعت سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے تیار رہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image