احمد آباد طیارہ حادثہ، 260 افراد ہلاک، کپتان پر طیارہ جان بوجھ کر گرانے کا الزام
احمد آباد: انڈین ایئرلائنز کی پرواز کے احمد آباد حادثے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ مبینہ طور پر پائلٹ کی دانستہ حرکت کی وجہ سے گرا۔
اطالوی اخبار اطالوی اخبار کوریری دے لا سیرا کے مطابق، کمانڈر، کیپٹن سمیت سبھروال نے مبینہ طور پر ایندھن کے سوئچز کو بند کر دیا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی ملزم پائلٹ حادثے سے ایک ماہ قبل ڈپریشن کا شکار تھا۔
اس کے علاوہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اور بلیک باکس ڈیٹا نے مکینیکل خرابی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں انجن دستی طور پر بند کیے گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایئر انڈیا نے متاثرین کے اہل خانہ کو مالی معاوضے کی پیشکش کی ہے بشرطیکہ وہ ایئرلائن یا طیارہ بنانے والی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی نہ کریں۔
یاد رہے کہ انڈین ایئر لائن کا طیارہ 2025 میں احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
اس خوفناک حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave feedback about this