پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، سرغنہ گینگ کے دو خطرناک کارندے گرفتار

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، سرغنہ گینگ کے دو خطرناک کارندے گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران دو خطرناک ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ کھنہ پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے بدنام زمانہ شیخو گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 22 لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں کیں اور مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ منظم اور فعال گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image