اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، اس حوالے سے تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی ولادت 17 فروری 2026 کو ہوگی جبکہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 15 منٹ پر رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا۔ 29 شعبان 1447 ہجری روشن ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کے آخری اوقات کار بھی جاری کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 6 بجکر 58 منٹ ہے، بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 47 منٹ، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ، خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 13 منٹ ہے، پنجاب میں آخری وقت 7 بج کر 13 منٹ، جب کہ پنجاب میں آخری وقت 7 بج کر 13 منٹ پر ہے۔ گلگت بلتستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 6 بجکر 53 منٹ پر ہے۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو نظر آئے گا تاہم 17 فروری کو دنیا میں کہیں بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاند بآسانی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اسی روز کراچی، اسلام آباد، پشاور اور مکہ مکرمہ میں بھی چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق اگر ہلال کا چاند 18 فروری کو نظر آتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

Leave feedback about this