پاکستان تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کم ہو کر 68 ڈالر 79 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل بھی سستا ہو کر 64 ڈالر 13 سینٹ فی بیرل کے حساب سے دستیاب ہے۔

تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران بھارتی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے روسی تیل کے متبادل کے طور پر مغربی افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے مجموعی طور پر 60 لاکھ بیرل خام تیل خرید لیا ہے۔

ادھر یورپی یونین نے روسی تیل پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے، جس کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں عالمی سیاسی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں تیل اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد کمی کے بعد فی اونس قیمت 5 ہزار 16 ڈالر پر آ گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں 2.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد چاندی 81 ڈالر 31 سینٹ فی اونس پر دستیاب ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 29 جنوری کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 121 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔ تاہم حالیہ دنوں میں سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور عالمی معاشی عوامل کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید برآں، پلاٹینم کی قیمت میں بھی 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پلاٹینم 2 ہزار 88 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ پلاڈیم کی قیمت کم ہو کر 1 ہزار 710 ڈالر فی اونس رہ گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image