پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

غریب کے ہاتھ سے نوالہ چھن گیا! آٹا خواب بن گیا، قیمتیں آسمان پر،5 کلو کا تھیلا 900 روپے تک پہنچ گیا

غریب کے ہاتھ سے نوالہ چھن گیا! آٹا خواب بن گیا، قیمتیں آسمان پر،5 کلو کا تھیلا 900 روپے تک پہنچ گیا

ایک نجی کمپنی کے آٹے کے بارے میں صارفین کی جانب سے شدید شکایات سامنے آ رہی ہیں، جن میں آٹے کے غیر معیاری ہونے اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کا الزام شامل ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے آٹے کا 5 کلو کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو کہ مارکیٹ میں موجود دیگر برانڈز کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

صارفین نے آٹے کے معیار کے بارے میں شکایات کے ڈھیر لگا دیے ہیں، جن میں آٹے سے بدبو آنے اور ریتلا ہونے کے علاوہ مختلف مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔ کئی گاہکوں نے آٹے کے درجنوں تھیلے دوکانداروں کو واپس کر دیے ہیں، جبکہ دوکانداروں نے بھی آٹے کے غیر معیاری ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

دوکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اس کمپنی کے خلاف نوٹس جاری کریں اور آٹے کے معیار اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ عوام کو معیار اور قیمت دونوں کے حوالے سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image