پاکستان تازہ ترین

علیمہ خان نے بھی گھر پر بسنت منانے کا اعتراف کرلیا

علیمہ خان نے بھی گھر پر بسنت منانے کا اعتراف کرلیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو بسنت منانے سے نہیں روکا، اور لاہور والوں کو اس تہوار سے روکنا ممکن بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں ہر طرف پتنگ بازی کا جنون نظر آیا اور بچے بچے کو پتنگ اڑاتے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا بھی 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے لاہور گیا تھا۔

علیمہ خان کے مطابق ان کا بڑا بیٹا بسنت کا خاص شوقین ہے اور لاہور میں اس تہوار کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں، کیونکہ یہ کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ عوامی روایت ہے۔

انہوں نے 8 فروری کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج مؤثر رہا اور جس طرح عوام نے خاموشی سے ووٹ ڈال کر ردعمل دیا تھا، اسی طرح حالیہ احتجاج بھی پرامن انداز میں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کو گھروں میں بیٹھنے کا کہا جاتا رہا اور اب باہر نکلنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم عوام نے خاموشی کے ساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

علیمہ خان نے کہا کہ جن افراد نے دکانیں بند کر کے احتجاج کرنا تھا انہوں نے کیا، جبکہ جنہوں نے حصہ نہیں لینا تھا وہ شامل نہیں ہوئے، اس کے باوجود احتجاج کو کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image