پاکستان تازہ ترین

اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔ رواں سال صدقہ فطر اور فدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نصاب کا اعلان کر دیا۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 300 روپے فی کس ادا ہوگا۔ جو کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 1100 روپے مقرر کھجور کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 1600 روپے فی کس ادا ہوگا کشمش کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 3800 روپے فی کس مقرر۔

منقیٰ کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 5400 روپے فی کس ادا ہوگا۔ سرکاری آٹے کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 200 روپے مقرر۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق صدقہ فطر ہر مسلمان پر فرض ہے۔ صاحب استطاعت افراد کو مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنے کی ہدایت۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا گندم پر انحصار کے بجائے بہتر اجناس سے فطرانہ دیں۔

پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں مقامی قیمتوں کے مطابق فطرانہ ادا کرنے کی ہدایت۔گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9000 روپے مقرر۔ جو کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 33000 روپے ادا ہوگا۔ کھجور کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 48000 روپے مقرر۔

کشمش کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 114000 روپے ادا ہوگا۔ منقیٰ کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 162000 روپے مقرر۔

سرکاری آٹے کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے بنتا ہے۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے یا 60 مساکین کو کھانا کھلانا ہوگا۔ کفارہ روزہ 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانے کی ہدایت۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق گندم کا نصاب نصف صاع (2 کلو) ہے۔ جو، کھجور، منقیٰ کا نصاب ایک صاع (4 کلوگرام) مقرر کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image