پاکستان تازہ ترین

لیویز فورس کے حوالے سے بڑا حکومتی فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

لیویز فورس کے حوالے سے بڑا حکومتی فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹ، کوئیک رسپانس فورس اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ کو بلوچستان پولیس میں ضم کردیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ (پولیس سیکشن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے تمام اہلکاروں، اثاثوں، ادارہ جاتی ڈھانچے اور آپریشنل ذمہ داریوں بشمول تمام زونل ڈائریکٹوریٹ، کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ (ایس ایس ای پی یو) کو فوری طور پر بلوچستان پولیس کو منتقل کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ لیویز فورس کے تمام یونیفارم اور غیر وردی والے اہلکار اپنی ملازمتوں پر برقرار رہیں گے اور انہیں بلوچستان پولیس کے برابر رینک، تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات دی جائیں گی۔

مزید برآں، ان سے متعلق تمام انتظامی، مالی اور تادیبی معاملات اب پولیس کے قواعد و ضوابط کے تحت چلائے جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image