موسم

بادل پھر لوٹ آئے!ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بادل پھر لوٹ آئے!ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں موسم کی صورتحال بدل رہی ہے اور محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ نئے موسمی سسٹم کے اثرات کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، لوئی بند اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج سے تین فروری تک بارشیں متوقع ہیں، اور مری و گلیات میں برفباری کی توقع ہے۔

چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بھی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں، جبکہ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد رہے گا اور آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، چاغی اور گوادر میں ہلکی بارش کی توقع ہے، اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ممکن ہے۔ گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بھی آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اور سردی اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس سے نہ صرف موسم سرد رہے گا بلکہ پہاڑی علاقوں میں ٹریفک اور سیاحتی سرگرمیوں میں بھی احتیاط ضروری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image