تازہ ترین

بھارت کو خدشہ، ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی لا سکتے ہیں،برطانوی میڈیا

بھارت کو خدشہ، ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر بھی لا سکتے ہیں،برطانوی میڈیا

اسلام آباد:بھارت کو خدشہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ آف پیس میں مسئلہ کشمیر کو بھی لا سکتے ہیں جس سے بھارت کی سفارتی حکمتِ عملی پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں بھارت کو شمولیت کی دعوت دی ہے، تاہم بھارت کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ غزہ بورڈ آف پیس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور عبوری حکومت کی نگرانی ہے۔
بورڈ میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہو چکے ہیں جبکہ 59 ممالک اس پر دستخط کر چکے ہیں۔ ڈیووس میں ہونے والی تقریب میں 19 ممالک نے شرکت کی، تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شریک نہیں ہوئے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image