کھیل

ورلڈ کپ کا بگل بج گیا! پاکستان کے 15 کھلاڑی فائنل،کون کریگاانڈیا کا شکار؟بھارت پر سکتہ طاری

ورلڈ کپ کا بگل بج گیا! پاکستان کے 15 کھلاڑی فائنل،کون کریگاانڈیا کا شکار؟بھارت پر سکتہ طاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ طور پر ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کے کپتان کے طور پر سلمان علی آغا کا نام رکھا گیا ہے، جو پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر مقابلے میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور عاقب جاوید نے اسکواڈ کا اعلان کیا اور ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ:
فہیم اشرف
خواجہ محمد نافع
محمد سلمان مرزا
صاحبزادہ فرحان
عثمان طارق
ابرار احمد
بابر اعظم
فخر زمان
محمد نواز
شاہین شاہ آفریدی
عثمان خان
صائم ایوب
شاداب خان
نسیم شاہ
عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب بہترین کمبی نیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو سری لنکا میں ہونے والے میچز کے مطابق چنا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک ہی انتخاب ٹی20، ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے ممکن نہیں تھا، اس لیے ہر فارمیٹ کے مطابق ٹیم میں بیلنس رکھا گیا ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر میچز کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، لیکن اچھی کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نہایت پرجوش ہے اور ورلڈ کپ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ عثمان خان کی کارکردگی ٹیم میں واپسی کے بعد بہترین رہی ہے۔ انہوں نے وکٹ کیپر کے کردار اور بیٹنگ میں چھٹے نمبر پر اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ مزید کہا کہ صاحبزادہ فرحان بھی کیپنگ کے لیے ٹیم میں موجود ہیں، مگر ان پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، اور وہ ٹی20 اسکواڈ کا اہم حصہ ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنی مہم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف شروع کرے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image