اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی جس پر کابینہ نے شمولیت کا اختیار دیا۔لندن میں ہائی کمیشن سے روانگی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی پھر اس معاملے کو کابینہ میں رکھا گیا تو کابینہ نے شمولیت کا اختیار دیا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے بورڈ آف پیس کے بعد غزہ میں جلد امن قائم ہوگا اور فلسطینیوں کو عزت و وقار کے ساتھ اُن کے حقوق ملیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیووس کا دورہ انتہائی اچھا رہا، ٹرمپ نے پاکستان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ میں نے جنگ رکوانے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

Leave feedback about this