تازہ ترین دنیا

ایران کی سعودیہ، قطر، امارات میں امریکی فوجی اڈے تباہ کرنے کی جوابی دھمکی

ایران کی سعودیہ، قطر، امارات میں امریکی فوجی اڈے تباہ کرنے کی جوابی دھمکی

ایران نے ٹرمپ کی دھمکی پر جواب دیا ہے کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈّوں اور تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کا یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدد بس راستے ہیں، آئینی اداروں پر قبضہ کرلیں۔

ایرانی حکام نے نہ صرف امریکا کو جواب دیا بلکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی مطلع کیا کہ امریکا نے حملہ کیا تو ان ممالک میں موجود امریکا کے فوجی اڈّے اور تنصیبات کو بھی دشمن سمجھا جائے گا۔

ایرانی حکام نے مشرق وسطیٰ کے ان ممالک سے مقامی انٹیلی جنس کو متحرک اور سیکیورٹی اداروں کو چوکنا رکھنے کی درخواست کی ہے تاکہ امریکا ان فوجی اڈوں کو ایران پر حملے کے لیے استعمال نہ کرے۔

اس بیان کے بعد ہی رائٹرز کو سفارتی ذرائعوں نے بتایا کہ امریکا نے قطر میں واقع اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے سے کچھ فوجی افسران کو واپس جانے کی ہدایت کی ہے۔

جس پر قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ العدید ایئربیس سے بعض اہلکاروں کی عارضی منتقلی موجودہ علاقائی تناؤ کے ردِعمل میں کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری حکومت اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

قطری حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کی اہم تنصیبات اور فوجی مراکز کے تحفظ کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ العدید ایئربیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image