جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے صرف اور صرف طاقت ہے،ڈھونگ کے انتخابات، نتائج ایک کمرے میں بیٹھ کر بنا دئیے جاتے ہیں،وفاق سمیت صوبوں میں بھی جو حکومتیں قائم ہیں وہ مسلط کی گئی ہیں۔ جمعیۃ علماء اسلام صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نےخصوصی شرکت کی، کنونشن میں مولانا محمد امجد، انجینئر ضیاء الرحمن، مولانا صفی اللہ، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، مولانا قاری محمد عثمان، مولانا جمال عبدالناصر، مولانا سعید سرور سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سیاسی زندگی میں یہی سوال رہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں ایک اسلامی مملکت میں رہتے ہیں،میڈیا کے حوالے سے ہمیشہ اس بات پر بات کی ہے کہ میڈیا کی جو ترجیحات ہیں اور دیگر معاملات ہیں وہ شریعت کے برخلاف ہیں،آج کل سوشل میڈیا پر منفی باتیں بہت جلدی ہوتی ہیں بجائے مثبت کےکسی کی بے عزتی، کسی کی توہین، کسی کا تمسخر بہت جلدی پھیلتا ہے بجائے اس کے کہ اچھی بات پھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت بڑے بڑے علماء جو 5-6 گھنٹے درس دیتے ہیں اور اگر وہ تھکاوٹ دور کرنے کے لئے کوئی لطیفہ سنا دیں تو وہ پوری دنیا میں وائرل ہو جاتا ہے ،منفی خبر کو بغیر تصدیق کے پوری دنیا میں وائرل کر دیا جاتا ہے،دین تو ہمیں بتاتا ہے کہ کسی کے عیب چھپاو لیکن یہاں بالکل مختلف ہے،سیاست میں یہی ہے،خفیہ ادارے بھی یہی کرتے ہیں کہ اگر کوئی خلاف بات کر دی تو پھر ادارے کہتے ہیں کہ اس کی فائل بناو، عیب ڈھونڈو
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی کے پاس کوئی خبر لے کر آتا ہے تو اس کی سب سے پہلے تحقیق کرنی چاہیئے،یہاں پر ہم خود جھوٹی خبر بناتے ہیں کسی کی کردار کشی کے لئے کسی کا تمسخر اڑانے کے لئے،جب میڈیا نہیں تھا تو اس پر اور بھی طریقے تھے جو بہت اچھے تھے،اس نئے نظام کے ساتھ چلنا ہوگا۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے سوشل میڈیا کو کہتا ہوں کہ ایسا کونٹینٹ لگائیں جو حقائق پر مبنی ہو،امریکہ اور یورپی ممالک کی طرح ہو سکتا ہے کہ چائنیہ بھی تائیوان میں داخل ہو جائے۔ مولانا فضل الرحمان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے صرف اور صرف طاقت ہے،یہ بات جو ہم کہہ رہے ہیں یہ آنکھوں دیکھا حال ہے ہمارے ساتھ یہ سب گزرا ہے،
باجوہ صاحب ہوں تو فوج معتبر حافظ عاصم منیر ہو تو امریکہ غلام ،یہ باتیں کسی کی دشمنی میں نہیں بلکہ نوجوانوں کو بہتر سبق فراہم کرنا ہے۔
پاکستان
تازہ ترین
پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے صرف اور صرف طاقت ہے؛مولانا فضل الرحمان
- by web_desk
- جنوری 12, 2026
- 0 Comments
- 64 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this