سال نو کا پہلا سپر مون تو دکھائی دے چکا تاہم ناقابل فراموش فلکی نظارہ دیکھا جانا ابھی باقی ہے۔
سال 2026 کے آغاز پر ہی دنیا کو سپر مون کی صورت میں پہلا فلکیاتی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم اب ایک ایسا فلکیاتی مظہر رونما ہونے والا ہے، جو فلکیاتی تاریخ میں غیر معمولی درجہ رکھتا ہے۔
اس نایاب اور دلچسپ فلکیاتی نظارے میں زہرہ اور مریخ کے درمیان دُہرا اور مسلسل شمسی ملاپ کا منظر دیکھا جائے جو ماہرین فلکیات ایک نایاب فلکیاتی مظہر گردانتے ہیں۔
اس مظہر کے دوران دونوں سیارے سورج کے کرہ کے پیچھے سے گزریں گے۔ اس صف بندی میں زہرہ، مریخ اور سورج ایک ہی لائن میں آ جائیں گے۔ یہ عمل 6 سے 9 جنوری کے درمیان تین دن میں مکمل ہوگا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ کے مطابق اس فلکی مظہر کے دوران زہرہ اور مریخ آسمان کے گنبد پر بظاہر ایک دوسرے کے مخالف سمتوں میں حرکت کرتے دکھائی دیں گے۔
زہرہ 6 جنوری رات 08:00 بجے مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق سورج کے پیچھے سے گزرے گا، جسے فلکیات میں بالائی شمسی اقتران کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد مریخ 9 جنوری صبح 06:59 بجے مکہ معظمہ کے وقت کے مطابق سورج کے عقب سے گزرے گا۔ یہ غیر معمولی زمانی قربت اس مظہر کو دُہرے شمسی اقتران کی حیثیت دیتی ہے۔
تاہم ماہر فلکیات نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اس منظر کو براہ راست انسانی آنکھ سے دیکھنے سے مکمل گریز کیا جائے، کیونکہ سورج کے قریب موجود سیاروں کو براہ راست دیکھنے سے آنکھوں کی بینائی جا سکتی ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی
نئے سال کا نا قابل فراموش فلکیاتی نظارہ کب دیکھا جا سکے گا؟
- by web_desk
- جنوری 10, 2026
- 0 Comments
- 30 Views
- 1 دن ago

Leave feedback about this