سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھ دی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آمریت اور ہائبرڈ ڈیموکریسی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نئی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کی بنیاد رکھی ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں سچی جمہوریت ہو اور ووٹ کا تقدس ہو۔سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ایسا ہو، جو فلسطین اور کشمیر کے لیے فرنٹ لائن کردار ادا کرے۔

Leave feedback about this