کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں افغانستان کی طرف سے کئے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے۔
سرفراز بگٹی کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

Leave feedback about this