پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے پھر کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا کارکنان کے ساتھ دھرنا

عمران خان سے پھر کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا کارکنان کے ساتھ دھرنا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم ابھی تک ان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس کے خلاف علیمہ خان اور دیگر نے جیل کے قریب دھرنا دے دیا ہے
اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر علیمہ خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان کا دھرنا جاری ہے، جہاں ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی موجود ہیں۔ دھرنے میں کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے جبکہ متعدد پارٹی رہنما بھی احتجاج میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ آج عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جس کے باعث پی ٹی آئی کارکنان گورکھپور ناکا پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پانچ مقامات پر ناکے لگا کر سڑکیں بند کردی گئیں۔
اسی دوران فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کارکنان نے قرآن خوانی کی۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے دھرنے کی جگہ پر پانی کا ٹینکر لا کر پانی چھوڑ دیا گیا، جس سے علاقہ زیرِ آب آ گیا اور مظاہرین کو مجبوراً جگہ تبدیل کرنا پڑی، بعد ازاں پولیس نے ٹینکر وہاں سے ہٹا لیا۔بعد میں عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔دھرنے میں سلمان اکرم راجا، عون عباس بپی، شاندانہ گلزار، نعیم پنجوتھا، مینا خان آفریدی اور شوکت بسرا سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image