نیویارک: وینز ویلا کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین اور روس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اوران کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا، اجلاس میں امریکی فوجی کارروائی کو اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔وینزویلا کی صورت حال پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات پر غور کرنا شامل ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ امریکی تحویل میں ہیں، وینزویلا میں عدم استحکام پھیلنے اور خطے پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔یواین سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ریاستوں کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کا احترام لازم ہے، دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی ضروری ہے، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہئے۔
تازہ ترین
سلامتی کونسل: وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی قرار
- by web_desk
- جنوری 6, 2026
- 0 Comments
- 34 Views
- 1 دن ago

Leave feedback about this