تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرنی ہی ہوگی: رانا ثناء اللہ

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرنی ہی ہوگی: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرنی ہی ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بانی سے ملاقات کا طریقہ کار طے کیا ہوا ہے، اس بار ملاقات ہوئی تو بانی اوران کی اہلیہ ایک ساتھ ہی تھے، حکومت کی نیت پر کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے فلور آف دی ہاؤس مذاکرات کی پیشکش کی، وزیراعظم نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی 2بار دعوت دی، وزیراعظم نے چوتھی بار کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کو دوبارہ دعوت دی، پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جاتا ہے ان کے پاس تو اختیار ہی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ اور پارٹی لیڈر کو اعتماد میں لے کر ہی پیشکش کرتے ہیں، اب یہ کہہ رہے ہیں جب ہم تحریک کا اعلان کرتے ہیں حکومت مذاکرات کی بات کردیتی ہے، یہ پھر فروری میں اپنی پہیہ جام تحریک چلا کردیکھ لیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اب دوبارہ کہا پہلے ہماری ملاقات کرائیں اس کے بعد ہم منائیں گے، مذاکرات کی پیشکش وزیراعظم نے کی ہے، بانی پی ٹی آئی ملاقات، مذاکرات اور ٹیبل پر بیٹھنا نہیں چاہتے، ہمیں بھی اندازہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی ٹیبل پر بیٹھنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم بھی 4 سال میں مذاکرات یا ٹیبل پر بیٹھنے کی بات نہیں کی، ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کی بات پر بانی کا عجیب رویہ ہوتا تھا، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کی بات پر کہتے تھے مخالفین کو نہیں چھوڑوں گا یہ این آر او چاہتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلوامہ کے سلسلے میں میٹنگ میں عسکری قیادت، پوری اپوزیشن بانی پی ٹی آئی کا ڈیڑھ گھنٹے انتظار کرتی رہی، بانی پی ٹی آئی کمیٹی روم میں بیٹھے ہوئے تھے مگر وہ اٹھ کر نہیں آئے، بانی کہتے تھے نہ ملنا چاہتا ہوں نہ بات کرنا چاہتا ہوں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی اگر ملنا نہیں چاہتے تو ان کو منانے کی زحمت نہیں کرنی چاہئے، بانی کا اب بھی وہی رویہ ہے جو گزشتہ 15سال سے ہے، انہوں نےریاست سے ٹکرانے کا ہی راستہ اپنانا ہے تو ہم تائید نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی نے ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی جاری رکھی تو ان کا نقصان ہوگا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image