پاکستان تازہ ترین

ایرانی آرمی چیف کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ایسا جواب کہ دشمنوں کے ایوانوں میں خاموشی چھا گئی

ایرانی آرمی چیف کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ایسا جواب کہ دشمنوں کے ایوانوں میں خاموشی چھا گئی

ایرانی آرمی چیف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حال ہی میں دی گئیں دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔
العربیہ پر شائع اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے وارننگ دی کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کے بعد ایران خاموش تماشائی بن کر بیرونی طاقتوں کو خود کو دھمکانے کی اجازت نہیں دے گا۔
جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف دشمن کی بیان بازی میں اضافے کو ایک خطرہ تصور کرتے ہیں اور اسے جواب دیے بغیر مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آرمی چیف نے خبردار کیا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو ایران کا ردعمل جون 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر ایران میں مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔اتوار کو ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر انہوں نے ماضی کی طرح لوگوں کو مارنا شروع کیا تو انہیں امریکا کی جانب سے انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
جبکہ نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ہم ایرانی عوام کی جدوجہد اور ان کی آزادی، خود مختاری اور انصاف کی خواہشات کے ساتھ یکجہتی کیلیے کھڑے ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے ٹرمپ اور نیتن یاہو پر تشدد بھڑکانے اور ایران کی قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image