پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی راہ ہموار، عدالتی رکاوٹ ختم، 12 جنوری کو اسپیکر سے اہم اعلان متوقع

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی راہ ہموار، عدالتی رکاوٹ ختم، 12 جنوری کو اسپیکر سے اہم اعلان متوقع

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل میں بڑی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے، کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدالتی پٹیشن واپس لے لی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آئندہ اجلاس میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا اعلان کر سکیں گے۔

قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 12 جنوری سے شروع ہوگا، اور قواعد کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق ایوان میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔ ایڈوائزر قومی اسمبلی محمد مشتاق نے بتایا کہ عدالتی معاملہ بند ہونے کے بعد اب کسی قانونی رکاوٹ کے بغیر نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش سے واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اپوزیشن وفد اسپیکر سے ملاقات کرے گا اور تقرری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے

پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلہ سامنے آیا تھا کہ سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا کیس واپس لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے راستے ہموار ہو گئے ہیں، اور سیاسی مبصرین اسے اپوزیشن میں قیادت کے تسلسل کے لیے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

اس پیش رفت کے بعد ملک میں اپوزیشن قیادت کی صورتحال واضح ہونے کی توقع ہے، اور اسپیکر کی جانب سے 12 جنوری کو کیے جانے والا اعلان اس حوالے سے ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image