پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

سالِ نو کی پہلی ضرب! خیبر پختونخوا میں آٹا ایک بار پھر مہنگا، 20 کلو کی قیمت میں 400 روپے سے زائد اضافہ

سالِ نو کی پہلی ضرب! خیبر پختونخوا میں آٹا ایک بار پھر مہنگا، 20 کلو کی قیمت میں 400 روپے سے زائد اضافہ

خیبر پختونخوا میں آٹا پھر سے مہنگا ہوگیا 20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے سے زیادہ اضافہ ہوگیا شہریوں نے صوبائی حکومت سے فوری قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سال نو کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی نے عوام پر ایک اور وار کر دیا۔ خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور مہنگائی سے تنگ آ کر صوبائی حکومت سے فوری طور پر قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کی قیمتوں میں بار بار اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے زندگی مزید مشکل بنا رہا ہے۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافہ صرف خیبر پختونخوا تک محدود نہیں بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہنگائی کی یہی صورتحال سامنے آ رہی ہے۔ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ گندم کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ اخراجات اور دیگر پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرے، تاکہ نئے سال کا آغاز مزید مشکلات کے بجائے آسانی کے ساتھ ہو سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image