اسلام آباد میں نئے سال کے آغاز پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ سال نو کے پہلے دن، بانی پی ٹی آئی سے چھ دوست اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
تمام دوستوں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فہرست میں ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی، جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کے نام شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے یہ فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے تاکہ ملاقات کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے دوستوں کی ملاقات ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جیل میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے اور فہرست میں شامل افراد کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور دوستوں کی اس ملاقات پر سیاسی حلقوں کی بھی نگاہیں مرکوز ہیں، کیونکہ یہ نئے سال کے پہلے دن ایک اہم اور نادر موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this