پاکستان تازہ ترین

آج سے مولانا ڈاکٹر فضل الرحمان بن گئے

آج سے مولانا ڈاکٹر فضل الرحمان بن گئے

گورنر سندھ نے مولانافضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کر دی۔
جمعیت علمأ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سیاسی یکجہتی، اسلامی برادرممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے مثالی کردار پر ڈگری دی گئی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے ہمیشہ مسئلے کا حل نکالا ہے انہوں نے ہمیشہ اپنا مثبت رول پیش کیا ہے اور تمام جماعتیں جب مشکل میں ہوتی ہیں تو مولانا کے دروازے پر جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مولانا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے آج سے مولانا ڈاکٹر مولانا فضل الرحمان بن چکے ہیں ان کے سامنے دو تین گزارشات رکھی ہیں، پاکستان میں اسلام کی بات ہو تو دینی لحاظ سے مولانا کا کردار سب کے سامنے ہے دنیا کی طاقتیں ہمارے دینی طبقے کو خوف اور ڈر کی علامت سمجھتی ہیں۔
گورنر نے کہا کہ دینی طبقہ اپنے اصولوں پر کھڑا ہے آج پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے، دس مئی کو پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر خطے میں طاقت کے توازن کو برابری پر لاکر کھڑا کیا، بلوچستان اور کے پی میں خوارج دہشت گردی کررہے ہیں اسکے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image