بھارتی ریاست بِہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے حجاب کھینچنے کے واقعے کے بعد بھارتی خاتون ڈاکٹر نے بہار حکومت کی ملازمت کرنے سے انکار کر دیا جبکہ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ملازمت نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بہار کے نامناسب رویئے پر احتجاج کرتے ہوئے کیا۔مسلمان خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بہار کے نامناسب رویئے نے مجھے ذہنی اذیت سے دوچار کیا ، بہار حکومت کے ساتھ ایسے ماحول میں ملازمت نہیں کر سکتی۔واضح رہے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانگ سے خاتون کا حجاب کھینچنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمل اس خاتون کی عزت، خودمختاری اور شناخت پر حملہ ہے۔

Leave feedback about this