موسم

18 دسمبر تک بارشوں اور برف باری کا امکان، ایڈوائزری جاری

18 دسمبر تک بارشوں اور برف باری کا امکان، ایڈوائزری جاری

دھند اور برف باری کی وارننگ، 18 دسمبر تک پہاڑی راستوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ، عوام سے احتیاط کی اپیل

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم ا ے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 دسمبر تک بارش اور برف باری کے امکان کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے بعض پہاڑی علاقوں میں موسمی سرگرمیاں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی اور مغربی علاقوں میں اثر انداز ہوگا، جس کے نتیجے میں بارش اور برف باری کے ساتھ ساتھ دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ اس سے پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔

خصوصاً چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں موسمی حالات شدید رہنے کا امکان ہے، جس سے عوام اور مسافروں کو احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پہاڑی علاقوں میں حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور موسمی ایڈوائزری پر نظر رکھیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image