موسم

بارشوں کے منتظر عوام کے لیے خوشخبری، ملک میں 18 سے 20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

بارشوں کے منتظر عوام کے لیے خوشخبری، ملک میں 18 سے 20 دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

سردیوں کی بارشیں اور برفباری کب لوٹیں گی؟ ماہرین موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سردیوں کی بارشوں اور برفباری کے منتظر عوام کے لیے خوشخبری ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں خشک موسم کا خاتمہ اور درجۂ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

معتبر عالمی موسمیاتی ماڈلز کے مطابق آئندہ دنوں میں ایک کے بعد ایک مغربی ہوا کا سلسلہ خطے کی جانب بڑھ سکتا ہے، جو پاکستان کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ بیشتر شہروں میں بارشیں برسائے گا۔ یہ سلسلہ دسمبر کے وسط کے بعد فعال ہونے کی توقع ہے، جو زرعی شعبے کے لیے بھی نہایت اہم سمجھا جارہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا کہ موجودہ ماڈلز اس بات پر متفق دکھائی دے رہے ہیں کہ 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران ایک مضبوط اور ملک گیر مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے، تاہم یہ پیشگوئی طویل المدت ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر اس میں ردوبدل ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمِ سرما کے آغاز سے ہی بارشوں میں کمی کی وجہ لا نینیا پیٹرن کو قرار دیا جارہا تھا، جس کے باعث ملک بھر میں سردیوں کی بارشیں معمول سے کم رہیں۔ تاہم دسمبر کے وسط تک لا نینیا پیٹرن کے کمزور پڑنے کی توقع ہے، اور اسی وجہ سے مہینے کے آخری عشرے میں بارشوں اور برفباری کی واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

جواد میمن کا کہنا تھا کہ یہ معلومات حتمی پیشگوئی نہیں بلکہ موجودہ موسمیاتی ماڈلز کی بنیاد پر ممکنہ صورتحال کی نشاندہی ہے، کیونکہ یقینی علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image