ملک بھر میں موسم کی صورتحال پر محکمۂ موسمیات کی تفصیلی پیشگوئی ،خشک سردی، دھند، سموگ اور شمالی علاقوں میں شدید یخبستہ موسم کا امکان
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے، اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
سوموار(آج) کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو ، بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگ۱ت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this