پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں غیر قانونی افغانیوں کے خلاف بڑی کارروائی، ڈی آئی جی نے سخت پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد میں غیر قانونی افغانیوں کے خلاف بڑی کارروائی، ڈی آئی جی نے سخت پیغام جاری کر دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانی باشندوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی سکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے حوالے سے سخت اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جائیں گی، اور شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور تمام پولیس افسران شہر کی سکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متحرک رہیں گے۔
ڈی آئی جی نے زور دیا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے دوران قانون اور ضابطوں کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ اقدام اسلام آباد پولیس کی عوام دوست پالیسی اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image