دنیا

خونخوار کتوں کے حملے میں بازو جسم سے علیحدہ، خاتون جان سے گئی!

خونخوار کتوں کے حملے میں بازو جسم سے علیحدہ، خاتون جان سے گئی!

سگ گزیدگی کے خطرناک واقعہ میں خونخوار کتوں نے سڑک سے گزرنے والی خاتون کا بازو جسم سے علیحدہ کر کے جان لے لی
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کرناٹک کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں دو جرمن نسل کے بڑے خونخوار کتے (روٹویلر) کو کسی نے کھلا چھوڑ دیا تھا، جنہوں نے وہاں سے گزرنے والی خاتون پر حملہ کر کے اپنے دانتوں سے نونچ کر اس کا بازو جسم سے علیحدہ کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سگ گزیدگی کا نشانہ بننے والی خاتون انیتا ہلیش تین بچوں کی ماں اور بیوہ ہے، جو اپنے گھر سے والدین کے گھر جا رہی تھی کہ اچانک اس پر کتوں نے حملہ کر کے بھنبھوڑ ڈالا۔
خاتون کی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ وہاں پہنچے تو انہوں نے یہ روح فرسا منظر دیکھا کہ خاتون کا ایک بازو جسم سے علیحدہ پڑا تھا۔ جب کہ جسم کے مختلف حصوں پر 50 سے زائد زخموں کے نشانات بھی تھے۔
جب تک ایمبولینس آئی، تب تک وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی۔ جس کے بعد عوام مشتعل ہو گئی اور انہوں نے دونوں کتوں کو مار ڈالا۔
اسی واقعہ کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ خاتون پر حملے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل دو افراد ایک آٹو رکشا میں وہاں آئے اور دو جرمن نسل روٹ ویلرز کتوں کو سڑک پر چھوڑ کر چلے گئے۔
پولیس نے اس معاملہ میں تعزیرات کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے، جن میں غیر ارادی قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بی ایس بسوراج کے مطابق روٹ ویلرز کو سڑک پر چھوڑنے میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ روٹ ویلرز نسل کے کتے جسمانی طور پر طاقتور اور سخت کاٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر درست تربیت نہ ہو تو اجنبیوں کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image