دنیا

شارجہ میں 6 دن کی بچی کے دانت نکل آئے

شارجہ میں 6 دن کی بچی کے دانت نکل آئے

یو اے ای کے شہر شارجہ میں بچی کی پیدائش کے 6 دن بعد دانت کی موجودگی نے ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بے بی مہرہ عبدالرحمان 3 دسمبر 2025 کو ام القوین کے خلیفہ اسپتال میں پیدا ہوئی، اہلخانہ نے گھر میں معمول کی جانچ کے دوران دانت دیکھا۔بچی کے اہلخانہ نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا تو انہوں نے اسے نایاب کیس قرار دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق اس کو ’ولادی دانت‘ کہا جاتا ہے جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں ظاہر ہوسکتے ہیں، یہ دانت بچے کی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتے حالانکہ بعض اوقات یہ نایاب طبی مسائل سے بھی وابستہ ہو سکتی ہے۔ڈاکٹرز فی الحال مہرہ کی معمول کی نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image