پاکستان تازہ ترین موسم

موسم کی بڑی تبدیلی! ملک بھر میں مزید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

موسم کی بڑی تبدیلی! ملک بھر میں مزید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

موسمی صورتحال میں واضح تبدیلی: گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری جبکہ دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم بالائی خطوں میں بادلوں کی آمد کے ساتھ موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اس تبدیلی کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کا سلسلہ ا بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور، فیصل آباد، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈی آئی خان سمیت کئی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود دیکھا گیا۔ سخت سردی کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پہاڑی علاقوں میں لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسکردو اور گوپس میں منفی 5 اور قلات، دیر، بگروٹ اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image