خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ دھند کے باعث کم حد نگاہ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے موٹروے حکام نے تمام ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Leave feedback about this