محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں کل بارش اور برفباری ہوسکتی ہے، کمزورمغربی ہواؤں کی لہرآج رات اور کل شمالی پہاڑی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے چند روز میں درجہ حرارت 3 ڈگری تک گرسکتا ہے۔دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this