پاکستان

فارم 47کے ذریعے مسلط ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا: بیرسٹر سیف

پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے ملک پر مسلط ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے۔ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے با معنی مذاکرات کرنا چاہتی ہے، اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے والے حکومتی گروہ کے خلاف تمام اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، فارم 47 کے ذریعے ملک پر مسلط جعلی ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے، موجودہ جعلی حکومت نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں۔
حکومتی گروہ اور ان کے حواریوں نے اقتدار کی خاطر جمہوریت کو دا پر لگا دیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنی کرسی جبکہ تحریک انصاف جمہوریت بچانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے، فارم 47 کے جعلی گروہ نے ملک کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔پاکستان میں اس وقت عوام کرسی پر قابض گروہ کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں، اس جدوجہد میں فتح بالآخر عوام کی ہو گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image